کراچی میں بے شمار ٹیلنٹ موجودہے، سرپرستی کی ضرورت ہے، نور حسن جوکھیو

170
کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو میٹروپولیٹن فٹبال کپ میں شریک صدر ٹاؤن فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کررہے ہیں

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ۔ میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو نے کہا ہے کہ کھیل کے میدانوں کا آباد ہونا درحقیقت اس بات کی غمازی ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں شہر کراچی میں بے شمار ٹیلنٹ موجودہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پلیئرز کی مناسب حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیجائے ہمیں چاہیے کہ اسپورٹس کی سرگرمیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل کریں تا کہ نوجوان نسل کو مثبت ماحول میسّر آسکے اور وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا محمد علی جوہر پارک (ککری گراؤنڈ) پر میٹروپولیٹن فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب میں صدر ٹاؤن فٹبال ٹیم میں کٹس کی تقسیم کے موقع کیا اس موقع پر بلدیہ عظمی کراچی کی اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین شاہد بلوچ، سینیئر ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی رضا عباس رضوی اور ڈائریکٹر اسپورٹس صدر ٹاؤن آصف عظیم بھی ان کے ہمراہ تھے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کاکہنا تھا کہ فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھے جانے والا اسپورٹس ہے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ان کی ٹیم شہر میں میٹروپولیٹن فٹبال کپ کو آرگنائز کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے اور کراچی کے تمام ٹاؤنز کی اس ایونٹ میں شرکت سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا نورحسن جوکھیو کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ کیجانب سے کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی صلاحتیوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ٹاؤن،شہر،صوبے اور پاکستان کا نام اور پرچم سربلند کرسکیں اس موقع پر میونسپل کمشنر نے ڈائریکٹر اسپورٹس کو ہدایت دیں کہ صدر ٹاؤن فٹبال ٹیم کو میچز اور پریکٹس سیشنز کے دوران تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔