کلاسک پنچ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ گرلز اینڈ بوائز مقابلوں کا انعقاد

194
کلاسک پنچ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے فاتح کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی رستم بلوچ ار ایونٹ آفیشلز اور ریفری ججز کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کلاسک پنچ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کا انعقاد استاد محمد سٹو باکسنگ ایرینا لیاری ویلفیئر سینٹر میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل باکسر رستم بلوچ تھے۔ جونیئر کلاس کی46 کے جی میں نیاش نے شاہ فہد کو، مرتضی نے سفیان کو48 کے جی مین فیض علی نے شیرا کو،نجف شاہ نے عبید کو،54 کے جی میں محمد ایان نے حسیب کو57 کے جی مین ہسنات نے امجد علی کو شکست دیدی۔ یوتھ کلاس کے46 کے جی میں محمد عمر نے شایان کو48 کے جی میں جنید علی نے علی کو فیضان علی نے سمیر کو زیر کیا، گرلز کیٹیگری میں زینب نے مناہل کو صفر کے مقابلے میں تین سے جبکہ سلوہ نے عائشہ کو2-1سے ہرادیا۔مہمان خصوصی رستم بلوچ نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز و انعامات تقسیم کئے۔