پاکستان کے 4روزہ میچ کے پہلے روز 4وکٹوں کے نقصان پر 115رنز

187
راولپنڈی: شاہینز اے اور سری لنکن اے ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے 4 روزہ میچ کے افتتاحی روز میچ کے اختتام پر کھلاڑی پویلین کی جانب لوٹ رہے ہیں

راولپنڈی (نمائدہ خصوصی)سری لنکا اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے4 روزہ میچ کے پہلے دن 115 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، کاشف علی نے 5 اور خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان شاہینز نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ، علی زریاب 18 اور محمد سلیمان 11 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں ، گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز کے کپتان محمد ہریرہ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا اے کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کی پہلی 4 وکٹیں صرف 14 رنز پر گر گئیں ،3 بلے باز اوشادا فرنینڈو، نپون دھنن جایا اور پون رتنائیکے بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے ، تینوں کو کاشف علی نے آئوٹ کیا، کپتان پاسندو سوریا بندارا کی مزاحمت صرف 28 رنز تک جاری رہ سکی وہ حسین طلعت کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔