کراچی (کامرس رپورٹر)ملک میں یوریاکی فروخت میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں 4931000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 5404000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اکتوبرمیں ملک میں 357000ٹن یوریا کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال اکتوبرکے 459000ٹن کے مقابلہ میں 22فیصدکم ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ملک میں یوریاکی فروخت میں دوفیصدکی کمی ہوئی ہے، ستمبرمیں ملک میں 365000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں 1193000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 1160000ٹن کے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ ہے، اکتوبرمیں ملک میں 263000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اکتوبرکے 159000ٹن کے مقابلہ میں 66فیصدزیادہ ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ملک میں ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر97فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔