کراچی کامرس رپورٹر) ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیزاینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ”کاگف ” سندھ کے صدر سلیم جمالی نے محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ میںگھپلوں کی شکایات پرجوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ،’’کاگف‘‘ لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں سمیت مختلف محکموں خصوصاً محکمہ ہیومن سیٹلمینٹ KMC، KDA،LDA، ریونیو بورڈمیں بد عنوانی، اقربا پروری اور جعلی کاغذات پر من پسند گوٹھوں اور کالونیوں کو لیزیں دینے اور لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور بد عنوانوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی جس میں سول سوسائٹی کے تمام طبقات بھر پور شرکت کریں گے،ان الفاظ کا اعادہ انہوں نیرابطہ مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جامشورو کہ عہدیداروں سے سہون شریف میں ملاقات میں کیا جس میں صدر ڈسٹرکٹ جام شورو نیاز محمد ٹالپر، نائب صدر ڈسٹرکٹ جامشورو اللہ بخش قریشی جنرل سکریٹری ڈسٹرکٹ جامشورو ربنواز رند، صابر حسین جمالی، فیض محمد، منیر حسین صادق علی ،سہیل احمدو دیگر شامل تھے،”کاگف ” سندھ کے صدر سلیم جمالی نیسرکاری اہلکار و افسران عوام سے رویہ درست کر لیں ورنہ احتساب کیا جائے گا۔