کراچی (کامرس رپورٹر) جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 31اکتوبر تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 4291000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 37فیصدکم ہے، گزشتہ سا ل 31اکتوبرتک جننگ فیکٹریوں میں 6794000گانٹھوں کی آمدریکارڈ کی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق31اکتوبرتک پنجاب کی فیکٹریوں میں کپاس کی 1842000 گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 39فیصدکم ہے، گزشتہ سال 31اکتوبرتک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی2997000 گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 31اکتوبر تک سندھ کی فیکٹریوں میں کپاس کی 2449000گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 36فیصدکم ہے، گزشتہ سال 31 اکتوبر تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 2797000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔