اقبال ڈے کراٹے چیمپئین شپ اور کک باکسنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا اختتام

208
کراچی: اقبال ڈے کک باکسنگ کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی عابد نعیم خان، کوچ ماسٹر راجہ غضنفر کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) شاعر مشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام اور نظریات کے ذریعے نوجوانوں کو عزم ، خودی اورفکری بلندی کا درس دیتے ہوئے ہمیشہ نوجوانوں کو دنیا میں اپنی پہچان بنانے کا جو درس دیا وہ ہماری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ آج نوجوانوں اور بچوں بچیوں کو دفاعی فن کراٹے میں ایک دوسرے سے مقابلوں کی دوڑ میں آگے نکلنے کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، ان خیالات کا اظہار کراچی ڈویڑن کراٹے کے سابق سیکریٹری اورسندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عابد نعیم خان نے شن بوکو شوتوکان اکیڈمی کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں منعقدہ اقبال ڈے کراٹے چیمپئین شپ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کراٹے کے چیف انسٹرکتر شی ہان شہزاد احمد کی کراٹے کے فروغ میں مسلسل کوششوں کو سراہا۔ اقبال ڈے کراٹے چیمپئین شپ میں گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے کراٹے مقابلوں کے ساتھ ساتھ انفرادی کاتا اور بریکنگ کے مظاہرے بھی پیش کئے۔ فائنل نتائج کے مطابق گرلز کے مقابلوں میں انشال کاشان، اور منام فاطمہ نے پہلی جبکہ نور فاطمہ اور ہفسہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔