انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا

129

بارباڈوس (اسپورٹس ڈیسک)کپتان جوز بٹلر کی دھواں دار بیٹنگ کے باعث انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 159رنز کا ہدف دیا،جو بعد میں انگلینڈ نے کپتان جوز بٹلر کے دھواں دار 83 رنز کی بدولت 14.5اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاکینسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلے گئے 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بناکر انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کیلئے 159رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کے رومین پائول 43، روماریو شیفرڈ22اور نکولس پوران 14رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود، لیام لیونگسٹون اورڈین موسلی نے2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے کپتان جوز بٹلر کی دھواں دار مطلوبہ ہدف 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں پر 6فلک شگاف چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 83رنز بنائے ویل جیکس 38اور لیام لیونگسٹون ناقابل شکست 23رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔