قائد آباد برج ٹریفک کے لیے کھول دیاگیاہے‘مرتضیٰ وہاب

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قائد آباد برج پر آنے اور جانے والے دونوں ٹریکس کی مرمت و استرکاری کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو قائد آباد، لانڈھی، پورٹ قاسم اور دیگر صنعتی اور رہائشی علاقوں میں آمدورفت کی سہولت حاصل ہوگی اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث درپیش مسائل حل ہوں گے، اس علاقے میں انور بلوچ ہوٹل سے لے کر مرغی خانہ بس اسٹاپ تک سڑک کا تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جس کا مقصد کم سے کم وقت میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، کراچی کے عوام کی خدمت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بارشوں اور دیگر وجوہات کے باعث متاثر ہونے والی کراچی کی تمام بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔