دہلی حکومت 25نومبر تک پٹاخوں پر پابندی یقینی بنائے‘ سپریم کورٹ

101

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو 25 نومبر تک پٹاخوں پر مستقل پابندی کا حکم دے دیا۔ نئی دہلی میں فضائی آلودگی سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی سخت الفاظ میں سرزنش کی۔ عدالت نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت 25 نومبر تک شہر میں پٹاخوں پر مستقل پابندی سے متعلق فیصلہ کرے۔ عدالت نے مزید کہا کہ دہلی پولیس پٹاخوں کی خرید و فروخت اور جلانے پر فوری ایکشن لے۔ کیس کی سماعت کے دوران 2رکنی بینچ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب کسی بھی ایسی سرگرمی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے جس سے آلودگی پیدا ہو۔