انڈونیشیا: آتش فشاں لاکی نے دوبارہ راکھ اگلنا شروع کر دی

144
انڈونیشیا کے لاکی لاکی آتش فشاں سے راکھ کے بادل بلند ہورہے ہیں

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے نوسا تینگارا کے علاقے فلوریس میں لاکی لاکی آتش فشاں پہاڑ نے دوبارہ راکھ اگلنا شروع کر دی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق آتش فشاں 4 نومبر کو فعال ہوا تھا ،جس کے بعد پہاڑ سے تیسری بار راکھ نکلتے دیکھی گئی۔ اس دوران تقریباً 9 کلومیٹر تک علاقہ متاثر ہوا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل لاکی لاکی آتش فشاں میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔انڈونیشیازمین کی زلزلے اور آتش فشانی بیلٹ پر واقع ہے اور ملک میں 130 فعال آتش فشاں موجود ہیں۔