ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں بچے سمیت 7افراد جاں بحق، 13زخمی

141

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 13افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پرتیز رفتارجیپ نیچے گرگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں سات نوجوان سوار تھے، جو ہاکس بے سے پکنک منا کر واپس آرہے تھے تاہم لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ علی احمد ولد اشفاق علی کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ عبدالاحد ولد عبدالقدیر ، 18 سالہ رمضان اور 20سالہ علی شامل ہیں تاہم حادثے میں ایک شخص محفوظ رہا۔پولیس نے شراب کے نشے اور تیز رفتاری کے باعث واقعہ پیش آنے کا انکشاف کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ اور گاڑی سے شراب کی کئی بوتلیں بھی برامد ہوئی۔حکام نے بتایا کہ گاڑی میں موجود تمام نوجوان نشے میں تھے تاہم ڈرائیور سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ولایتِ علی شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں 13 سالہ بچہ جاں بحق ایک بچی اور بچے سمیت 03 افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔جہاں جاںبحق بچے کی شناخت عبد الطیف ولد عبد الرب کے نام سے ہوئی ،زخمیوں میں 5سالہ عبداللہ ولد ولد عبد الرب ، 11 سالہ بچی سعیدہ دوختر عبدالرب اور 50سالہ عبدالرب ولد د عبد الطیف کے ناموں سے ہوئی ۔ ڈاکس میں ٹریفک حادثہ میں زخمی 25 سالہ اکبر علی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ کلری کے علاقے لیاری میں ٹریفک حاڈثے میں زخمی 33 سالہ ظہیر دوران علاج دم توڑ گیا۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ ڈاکس تھانے کی حدود فشری گیٹ نمبر 01 کے قریب ٹریفک حادثے میں 25سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا ،متوفی کی لا ش کو سول اسپتال میں ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ،تاحال نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی ۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 18 مکان نمبر R-840 موسی ہوٹل کے قریب گھر کے اندر سے دو سے تین دن پرانی 55سالہ آصف خان ولد میر سخاوت خان کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پی ایم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ حب چوکی گڈانی اسٹاپ پل کے نیچے سے 38سالہ شص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعدایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ نذد رحمت شیریں مٹھائی کی دکان کے قریب گولی لگنے سے 40سالہ اویس ولد اسماعیل نامی سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سکھن تھانے کی حدود شاہ لطیف لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 12 کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ ظہر عباس ولد گفتار علی نامی شخص شدید زخمی ہوا ۔ میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر جام گوٹھ عید گاہ گراونڈ الطبری ہسپتال کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 02 افراد 34سالہ عبدالوحید ولد سعید اور 18سالہ شاہزیب ولد یعقوب زخمی ہوگیا ۔ابرہیم حیدری تھانے کی حدود چشمہ گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سالہ صداقت زخمی ہوگیا ۔ساحل کے علاقے ڈیفنس فیز سیون DHA گھر میں آگ سے جھلس کر 60 سالہ مظفر نامی شخص زخمی ہوگیا ، زخمی کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ۔