کراچی مینا بازار کی درخواستوں کی سماعت عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںنیو کراچی مینا بازار کی درخواستوں کی سماعت عدالت نے رپورٹ طلب کرلی ۔سندھ ہائیکور میں نیو کراچی مینا بازار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار کا کہناتھا کہ بازار کی بندش کیلیے ہراساں کیا جارہا ہے ،عدالت نے استفسار کیاکہ جس پلاٹ پر بازار منعقد کیا جارہا ہے وہ کس مقصد کیلیے مختص کیا گیا ، کے ایم سی وکیل عدالت کو پلاٹ کی تفصیلات نا بتاسکے،عدالت کاکہناتھا کہ اتنا تو کراچی کو جانتے ہیں کہ سیکٹر -D,11 میں کیا کیا ہے، وہاں پولیس اسٹیشن ، اسپتال ، ٹیلیفون ایکسچینج جیسی سہولیات کیلیے پلاٹس مختص ہیں،چاروں طرف پلازے کھڑے ہیں،وہاں کے مکینوں کو شور شرابے کا سامنا ہوگا۔