سعودی چیف آف جنرل اسٹال کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

33

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک )علاوہ ازیں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف برائے انٹیلی جنس اور سیکورٹی امور میجر جنرل غلام محرابی سے بھی ملاقات کی جس میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔