جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی ودیگر پر 16 نومبر کو فرد جرم عائد ہوگی

143
be charged on November 16

اسلام آباد: پولیس نے مزید شواہد عدالت میں جمع کردیئے، بانیٔ پی ٹی آئی سمیت جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان پر 16 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس نے مزید شواہد راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دیئے۔پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا جس میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ 16 نومبر کو بانی پی ٹی آئی سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔