پشاور: دالوں کی قیمتوں میں کمی

159

پشاور شہریوں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، دالوں کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں دال ماش کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد دال ماش کی نئی قمیت 330 ہے اسی طرح لوبیا کی دال کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کی کمی کی وجہ سے 400 روپے کلو ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مونگ کی دال میں 40 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قمیت 330 ہوگئی ہے اور چنے کی دال کی قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے ہے۔