بلوچستان سے سرد ہوائوں سے کراچی میں دھند کا امکان

206

کراچی : محکمہ موسمیات نے تجارتی شہر کراچی میں دھند کی پیش گوئی کر دی ہے کیونکہ بلوچستان سے سرد ہوائیں کراچی میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں جو صحت کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگیں ۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ابتدائی وارننگ کے مطابق، دھند صبح کے اوقات میں نظر کو متاثر کر سکتی ہے ۔ بلوچستان سے آنے والی سمندری اور خشکی کی ہوائیں کراچی کے موسم پر اثرانداز ہوں گی، جو سرد ہوائیں اور دھند لائیں گی ۔ جس سے صحت کے لیے کافی خطرات ہونگے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے دیگر حصوں میں بھی گھنی دھند کی وجہ سے گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پچھلے ہفتے کراچی میں گرم موسم رہا، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا اور نمی کی سطح 40  سے 60 فیصد کے درمیان رہی ۔ موسم زیادہ تر خشک رہا۔ مجموعی طور پر کراچی میں کڑک دھوپ رہی ہے اور اگلے دنوں میں خشک حالات کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

حیدرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور 84 فیصد نمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ کہ گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور 88 فیصد نمی تھا، جبکہ سکھر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور 83 فیصد نمی ریکارڈ کی گئی، دونوں جگہوں پر زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے۔ مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور 84 فیصد نمی ریکارڈ کی گئی۔

مختلف موسمی پیش گوئیوں کے مطابق کراچی والوں کے لیے نومبر کے درمیان سے ٹھنڈی راتیں شروع ہوجائیں گی ۔ فی الحال، شہر اور جنوبی سندھ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں دن کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے۔