گلگت بلتستان میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب کا قیام

159

  گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب کا قیام کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان، غذر کی عوام کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے، ایس سی او کی جانب سے گورنمنٹ بوائزہائی اسکول گوپس میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا، اسکول کے پرنسپل عمر جان نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہا گیا۔

پرنسپل نے اس موقع پرکہا نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے ایک بہترین فری لانسنگ ہب بنایا گیا، گوپس میں پہلی بارایک ایسا فری لانسنگ ہب قائم ہوا ہے، اس فری لانسنگ ہب سیبچے آن لائن بزنس، فری لانسنگ اورڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے،ایسے فری لانسنگ ہبز وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اس ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع قائم ہوں گے، اسکول کے بچوں کو اس ہب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، ہم پاک فوج اور ایس سی او  کے شکر گزار ہیں۔