بہاولپور: ایف آئی اے نے مالیاتی فراڈ اور فون سم سے رقم نکلوانے والے 2 جعلساز کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل بہاولپور نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان مالیاتی فراڈ اور جعلسازی میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم علی رضا نے مختلف سم کارڈز کی رجسٹریشن حاصل کی، ملزم غیر قانونی سمز کا استعمال کر کے فراڈ کرتا تھا، ملزم نے فراڈ کی غرض سے بینک اکانٹس کھول رکھے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم علی رضا کو اکبر کالونی بہاولپور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے سم ڈیوائسز، سم کارڈز، موبائل فون برآمد کیاگیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد اکمل کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا، ملزم کورئیر کمپنی میں ملازم ہے، ملزم بینک اکانٹس کی تفصیلات فراڈ ایجنٹ کو پہنچانے میں ملوث پایا گیا۔