واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جو بائیڈن سے بدھ کو ہوگی،وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں ہونے والی تقریب میں اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز جوبائیڈن بطور امریکی صدر آخری ملاقات میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی کریں گے، جوبائیڈن نے ٹرمپ کو فون کرتے ہوئے باقاعدہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے آفس میں ملاقات کی دعوت پیش کی تھی، جس کو ٹرمپ نے خوشی خوشی قبول کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں عہدے سے سبکدوش ہونے والے اور منصب پر فائز ہونے والے صدور کے درمیان ملاقات روایت کا حصہ ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت سے ہٹ کر 2020 کے صدارتی انتخابات میں ہارنے کے بعد جوبائیڈن کو ملاقات کی دعوت نہیں دی تھی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے چار سال بعد دوبارہ صدارت کی نشست پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دی، ٹرمپ پہلے صدر ہیں جو دوبارہ اقتدار پر برجمان ہوئے ہیں۔