حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی پیغمبرانہ شاعری نے تحریک پاکستان کے نوجوانوں میں ایسی روح پھونکی جس کے سبب پاکستان مادر وجود میں ایا۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے سرپرست اعلی حاجی محمد اقبال قریشی نے یوم اقبال ڈے کے موقع پربھائی خان ویلفیئر کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔ سرپرست حاجی اشرف عباسی۔صدر عبداللطیف شیخ۔ سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔ نائب صدر شاہد راجپوت۔ جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ۔ چیئرمین ایجوکیشن سب کمیٹی حاجی محمد اسماعیل شیخ۔تعلقہ چیئرمین عبدالحمید مٹھو۔چیف ارگنائزر محمد حنیف شیخ۔ مشتاق احمد۔شعبہ خواتین کی صاعقہ قاضی۔ عینی پرویز۔ فوزیہ کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے ابا و اجداد کی امانت ہے اس کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو مل کر اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔بھائی خان ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین ارائیں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے جو خواب دیکھا اسے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کی صورت میں پورا کیا۔حاجی اشرف عباسی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے ہمیں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفہ حیات کو سمجھنا ہوگا۔صدر عبداللطیف شیخ و دیگر مقررین نے کہا کہ تحریک پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ پیارا پاکستان نصیب ہوا۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔