علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا، پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف

52

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 148 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے یوم اقبال منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کہا کہ علامہ اقبال عظیم مفکر تھے جنھوں نے ناصرف پاکستان کا تصور پیش کیا بلکہ اقوام عالم میں جینے اور اپنا مقام پیدا کرنے کا راستہ دکھایا۔ صرف اقبال کا پیغام ”خودی” ہمیں اپنے آپ کو پہچاننے اور پہچان کے ذریعے آگے بڑھنے کا پیغام دیتا ہے۔ یوم اقبال پر شعبہ اردو اور دیگر شعبہ جات کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ صبح اور دوپہر کے اوقات میں منعقدہ تقریبات میں نام وَر مُعلِم، محقِق اور ماہرِ اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر سید عتیق احمد جیلانی، شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر حسن راشد نے خصوصی لیکچر دیا۔پروفیسر ڈاکٹر سید عتیق احمد جیلانی نے فلسفہ خودی پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ حکیم الامت نے تلاشِ ذات کا سفر کو خودی کا عنوان دیا اور جب انسان خودی کے تین مدارج اطاعت، ضبطِ نفس اور نیابتِ الہٰی کرتا ہے تو الہہ تعالیٰ ہر تقدیر اس کی مرضی سے طے کرتا ہے۔