پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرینگے، رمضان مغل

12

نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین رمضان مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مملکت خداد پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے، ہم وطن کے ہر محاذ پر پہرہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو محلاتی سازشوں میں دھکیلنے اور حرام کا مال سمجھ کر لوٹنے والوں کے خلاف 9 نومبر کا دن تاریخ ساز فیصلہ کا دن تصور ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان فلاح پارٹی نے روزِ اول ہی سے پارٹی کے اندر جمہوری کلچر کو پروان چڑھایا اور ہر 4 سال بعد انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جاتے ہیں، اس مرتبہ بھی گزشتہ روز پاکستان فلاح پارٹی کے ملک بھر سے آئے ہوئے اراکین اپنے ووٹ سے آئندہ 4 سال کے لیے مرکزی چیئرمین و سیکرٹری جنرل کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کی قیادت منتخب کریں گے۔ رمضان مغل ایڈووکیٹ نے 9 نومبر کو تاریخ ساز دن قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ دن پاکستانیوں کی کھوئی ہوئی عزت و وقار کی بحالی کا دن ہے، اس دن پاکستان فلاح پارٹی کے اراکین ملک و ملت سے وفا کی قسم کھائیں گے کہ اپنی ہر صلاحیت سے وطن عزیز کو دنیا عالم میں ایک منفرد مقام دلوائیں گے۔