لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں رکشہ ڈرائیور خود کو آگ لگانے کے بعد ٹریفک اہلکار سے لپٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ داتا دربار کے نو پارکنگ زون میں پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اسسٹنٹ وقار نے متعدد بار رکشوں کو نو پارکنگ زون سے ہٹانے کی ہدایت کی، تاہم ایک ڈرائیور کے علاوہ تمام ڈرائیورز نے اپنے رکشے وہاں سے ہٹالیے۔