کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔اپنے بیان میں ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے۔