لاہور (صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ہمیں علامہ اقبالؒ کی کہی ہوئی باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے، علم اور تحقیق کے بغیر کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا، ملک کی ترقی کیلیے تعلیم کے میدان میں آگے ہونا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یوم اقبال کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی لاہور میںقومی ترقی کا سفر، فکر اقبال کی روشنی میں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی کیلیے علم کی سیڑھی سے بہتر کوئی سیڑھی نہیں، علم کی طاقت سے امریکا آج سپر پاور ہے۔