اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ ایک ایران دوست شاعر، فلسفی اور مسلمان مفکر تھے، جنہوں نے اپنے عظیم اور اعلیٰ خیالات کو منتقل کرنے کے لیے فارسی زبان کو منتخب کیا۔ علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت پر پیغام میں ایرانی سفارتخانے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی ایک مشترک کڑی سمجھے جاتے ہیں، آج بھی ان کی وفات کے کئی دہائیاں بعد، دنیا بھر کے مسلمان اقبال کے خیالات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں جو اسلامی بیداری، وحدت، خود شناسی، آزادی اور انصاف کا درس دیتے ہیں۔