پاکستان بنگلادیش سے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرے، مشاہد حسین

29

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلا دیش سے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرے، انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان ویزا فری سفر اور کھلی تجارت اور سرمایہ کاری کو کھولنے پر زور دیا۔ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول میں ’’پاکستان۔ بنگلا دیش تعلقات‘‘ کے ایک پینل میںمشاہد حسین نے کہا کہ بنگلا دیش میں تاریخی تبدیلی آئی ہے، تبدیلی نے جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک منظر نامے کو تبدیل کرکے پاکستان کیلیے تاریخی مواقع کھولے ہیں، بنگلا دیش کے لوگ بھارت نواز حسینہ واجد حکومت کے خلاف طلبہ انقلاب کو ’’دوسری آزادی‘‘ کہتے ہیں۔