ارساایکٹ ترامیم کیخلاف 17نومبر کواحتجاج کریں گے‘ سردار عبدالرحیم

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ وفاق کو 70 فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے ، مگر سندھ کو ایک سازش کے تحت پیچھے دھکیلا جا رہا ہے ارسا ایکٹ ترامیم اور دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے خلاف 17 نومبر کو کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں کراچی کی عوام بھرپور شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رہنماؤں پاسٹر انور جاوید ، پاسٹر پطرس چوہان ، آصف ، وکٹر اقبال ، جیمس ، ایبی سلون اور دیگر نے ملاقات کرکی جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایک سازش کے تحت پانی سے محروم کیا جارہاہے۔