ڈپٹی کمشنر ز پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم جاری رکھیں‘کمشنر کراچی حسن نقوی

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ٹریفک سگنلز چوراہوں اور مارکیٹوں پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم جاری ہے ضلع شرقی میں 11 بھکاریوں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالیکیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی نے ضلع شرقی میں پیشہ ور بھکاری کے خلاف جاری مہم میں ہفتہ کو کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی ہے جس میں انھوں نے بتا یا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر ز عیسی خان نے چار مینار بہادراباد سے 8 بھکاریوںکو گرفتار کر کے نیوٹاون پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ نورا نی کباب سگنل سے 3 بھکاریوں کو گرفتار کر کے فیروز آباد پولیس اسٹیشن پر منتقل کر دیا تاکہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کی جاسکے۔