کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ٹینکر مافیا کے سر غنہ بن گئے،کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سابق ایم ڈی اور موجودہ چیف آپریٹنگ افسر اسداللہ خان نے واٹر بورڈ کے دفتر آنے والے گلشن اقبال ٹائون کے کونسلر کو واضح کردیا کہ میئر کراچی کا حکم ہے گلشن اقبال ٹائون کسی صورت اندرنی سڑکوں پر کھڑے ہونے والے واٹر ٹینکرز سے چار چڈ پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکتے ہیں جبکہ قانون کے مطابق ٹائون کے حدود میں آنے والی سڑکوں پر کھڑی کرنے والی گاڑیوں کی فیس وصول کرنے کا اختیار ٹائون میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی ) کو ہے جس کے لیے گزشتہ ماہ گلشن اقبال ٹائون نے اوپن نیلام عام برائے چارچڈ پارکنگ سائٹس کی ٹینڈرنگ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریش کے اعلیٰ افسران او ر ہائیڈرنٹ مالکان اورٹینکر زمافیا نے گلشن اقبال بلاک 6کی اندرونی گلیوں پر قبضہ کر کے بڑی تعداد میں روزانہ پانی کے ٹینکروں کو کھڑا کرنا اپنا معمول بنالیا ہے ، جس کی وجہ سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ٹینکر مافیا کئی میلوں تک سڑک پر ٹینکر کھڑے کرکے پانی اور ڈیزل بہنے کی وجہ سے کروڑوں روپے سے بنے والی سڑکیں تباہ کردی ہے۔سندھ حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پانی کے ٹینکروں کو کسی مناسب میدان میں کھڑا کرنے کے بجائے گلشن اقبال ٹائون کے خلاف غلط بیانی کرتے ہوئے ٹینکر مافیا کو مٖظلوم بنا رہے ہیں۔ ا س حوالے سے گلشن ٹاون کے کونسلر اویس احمد ملک نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ٹینکر مافیا کے سر غنہ بن گئے،ہم جب گلشن تائون کے چیئرمین کے احکامات کے مطابق جمعے کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سابق ایم ڈی اور موجودہ چیف آپریٹنگ افسر اسداللہ خان سے ان کے دفتر میں ٹینکر مافیا کے حوالے سے بات چیت کرنے گئے تو انہوں نے گلشن اقبال ٹائون کے وفدکو واضح کردیا کہ میئر کراچی کا حکم ہے گلشن اقبال ٹائون کسی صورت اندرنی سڑکوں پر کھڑے ہونے والے واٹر ٹینکرز سے چار چڈ پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکتے ہیں جبکہ قانون کے مطابق ٹائون کے حدود میں آنے والی سڑکوں پر کھڑی کرنے والی گاڑیوں کی فیس وصول کرنے کا اختیار ٹائون میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی ) کو ہے جس کے لیے گزشتہ ماہ گلشن اقبال ٹائون نے اوپن نیلام عام برائے چارچڈ پارکنگ سائٹس کی اوکشن کیا ہے۔جب ہم نے واٹر بورڈ کے سی او کو بتایا کہ ہم تو ٹینکر سے پیسے نہیں لے رہے ہم تو وہاں پہ جو بھی گاڑیاں ہوں گی ہم اس سے فیس وصول کریں گے اس میں ٹینکرز آئے یا کوئی بھی ویکلز آئے اس سے فیس کی وصولی ہمارا قانونی حق ہے سی او نے کہا کہ میئر کراچی کا حکم ہے کہ آپ کسی ٹینکرز سے کوئی فیس وصول نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قانونی حق ہم کسی صورت اس سے دستبرادر نہیں ہوں گے ،اس حوالے سے گلشن تائون کے چیئرمین نے ایس ایس پی شرقی کا خط بھی لکھا ہے لیکن ان کی جانب سے واٹر ٹینکرز کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاییڈرینٹ مافیامسلسل کوشش کر رہی ہیں کہ ہم کسی صورت چارجڈ پارکنگ فیس وصول نہ کریں اور نہ ہی ہم وہاں بیٹھے ہماری سیفٹی اور سیکورٹی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سند ھ، وزیر بلدیات سندھ اور متعلقہ اداروں سے گزارش کی ہے کہ فوری طور پر ان ٹینکرز مافیا ز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور سڑکوں پر پانی کے ٹینکرز کو کھڑے ہونے سے روکا جائے، انہوں نے کہاکہ گلشن اقبال ٹائون بلاک 6کی اندرونی گلیوں اور سڑکوں پر ٹینکر مافیا نے قبضہ کر کے بڑی تعداد میں روزانہ پانی کے ٹینکروں کو کھڑا کرنا اپنا معمول بنالیا ہے ، جس کی وجہ سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ٹینکر مافیاز کئی میلوں تک سڑک پر ٹینکر کھڑے کرکے پانی اور ڈیزل سے کروڑوں روپے سے بہنے والی سڑک تباہ کردی ہے۔جب یہ ا پنے ٹینکرز کھڑے کرتے ہیں اور پارکنگ چارجز بھی ادا نہیں کرتے ہیں۔ ٹینکرز سے پانی مستقل بہنے اور ڈیزل کے ذریعے اپنے ٹینکروں کی سروس اورپانی سے بھرے ان ٹینکرزکے وزن کی وجہ سے علاقے کی اندرونی گلیاں اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہے اس حوالے سے علاقہ مکین بہت پریشان ہیں،گلشن ٹاون کونسلر اور علاقہ مکینوں نے تحریری طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اوردیگر متعلقہ اداروںکو درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں تاہم ان ٹینکر زمافیا کو پانی کے ٹینکرز کھڑا کرنے سے نہیں روکا جاسکا ہے ۔ ان ٹینکرز مافیا کے خلاف جب گلشن اقبال ٹاؤن نے نوٹس آویزاں کیا کہ جب یہ ٹینکرز گلیوں اور مین سڑکوں پر کھڑے ہوتے تو پارکنگ کی فیس ادا کریں تو واٹر بورڈ کے اعلی افسرا ن اور ٹینکرز مافیا ز نے مل کر گلشن اقبال ٹائون کے خلاف مہم جوئی شروع کردی ہے کہ گلشن اقبال ٹائون نے نیپا گلشن ہائیڈرینٹس پر چار چڈ پارکنگ کے نام پر چنگی نافذ کردی ہے ٹینکر کے ہر ٹرپ پر 150روپے سے لیکر600روپے تک اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔جب کے حقیقت یہ ہے کے گلشن اقبال بلاک6کے رہائشی بہت پریشان ہیں آئے دن ان سڑکوں پر حادثات ہوتے رہتے ہیں اور ان ٹینکرز مافیا کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلشن ٹائون نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اوپن ٹینڈر کیا ہے اور ہم فی ٹینکر کے حساب سے چار چڈ پارکنگ فیس کی وصولی کا بورڈ آویزاں کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر مالکان نے ہمیں اپنے ٹینکر کے زریعے مارنے، ڈرانے دھمکانے کی کوشش بھی کی گئی ہے جب کہ ہائیڈرنیٹ کے سامنے آویزاں کیے گئے بورڈ کو بھی ٹینکر کے ہٹ کیا ہے اور بورڈ کو توڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔