یو ٹیوب استعمال کرنے والوں کے لیے اہم تبدیلی کی اپ ڈیٹ آنے کو تیار

278
YouTube

سان فرانسسکو: یو ٹیوب استعمال کرنے والے افراد کے لیے کمپنی کی جانب سے اہم تبدیلی کی گئی ہے، جس کی اپ ڈیٹ جلد ہی اجری کردی جائے گی۔

وڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب کے اینڈرائیڈ اور ایپل صارفین کے لیے کمپنی کی جانب سے پلے بیک کی رفتار کنٹرول کرنے کے ڈیزائن میں ایک تبدیلی کی ہے، جو جلد ہی سامنے آ جائے گی۔

اس تبدیلی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلے ایپلی کیشن میں پلے بیک کی رفتار کے لیے ایک بڑے سائز کا انٹرفیس سامنے آتا تھا، جو فون کی تقریباً نصف اسکرین کو استعمال کرتا تھا اور 0.25x, 0.5x, 0.75x, نارمل, 1.25x, 1.5x, 1.75x, اور 2x کے آپشنزنظر آتے تھے۔

نئی تبدیلی کے نتیجے میں کمپنی اس یوزر انٹرفیس کے سائز کو چھوٹا کررہی ہے، جو کہ فون کی اسکرین پر عین نیچے کی طرف نظر آئے گا۔

انٹرفیس میں 5پری سیٹ کی ترتیب پیش کی جائے گی جس میں 0.25، 1.0 نارمل، 1.2، 1.5 اور 2.0 کے آپشنزشامل کیے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی انٹرفیس میں ایک سلائیڈر شامل کردیا گیا ہے، جس پر + اور – کے بٹن لگائے گئے ہیں، جن کے استعمال سے یا پھر سلائیڈر کو انگلی کی مدد سے آگے یا پیچھے کرتے ہوئے 0.5 کے حساب سے کم یا زیادہ کیا جانا ممکن ہوگا۔