واٹس ایپ نے iOS صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

293

واٹس ایپ نے iOS صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ادھورے پیغامات کو محفوظ کر کے بعد میں مکمل کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے جزوی طور پر لکھے گئے پیغامات کو چیٹ لسٹ میں “Draft” کے لیبل کے ساتھ دکھایا جائے گا، جس سے صارفین کو نامکمل پیغامات کو فوری طور پر پہچاننے اور دوبارہ مکمل کرنے میں سہولت ہوگی۔

اس نئے فیچر کے بارے میں WABetaInfo نے رپورٹ کیا ہے کہ صارفین کو اب ہر چیٹ میں جا کر نامکمل پیغام تلاش کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ چیٹ لسٹ میں ہی “Draft” کے لیبل کے ساتھ انہیں فوری نظر آ جائے گا۔ اس کے علاوہ، اس فیچر سے ان صارفین کو خاص فائدہ پہنچے گا جو اکثر پیغام لکھتے وقت مصروفیت یا توجہ بٹنے کے باعث اپنے پیغامات ادھورے چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ نیا اضافہ صارفین کو منظم رہنے میں مدد دے گا اور اہم، نامکمل پیغامات کو بھولنے سے بچائے گا۔ واٹس ایپ کا یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں iOS صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔