روسی صدر کی کوئٹہ دھماکے میں جانی نقصان پر تعزیت، پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف تعاون کی پیشکش

138

پاکستان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے پر روسی صدر کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے  خاتمے کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے اور اس میں ہونے والے بڑے جانی نقصان پر پاکستان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام کریملن کی ویب سائٹ پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعے پر افسوس ہے اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ اس واقعے میں  ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ روس پاکستان کے ساتھ مل کر  ہر طرح کی دہشت گردی کے  خاتمے کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔