بھارت : سموسے غائب ہونے پر پانچ پولیس افسران کو نوٹس جاری

276
ہماچل پردیش : ہندوستان میں سموسے غائب ہونے کے معاملے نے پولیس کی تحقیقات کو جنم دیا، جس میں پانچ افسران کو مبینہ طور پر ایک سینئر سیاستدان کے لیے مخصوص پلیٹ کھانے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ریاست ہماچل پردیش میں وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کے سرکاری دورے کے موقع پر پولیس کی جانب سے ایک تقریب میں پیش کیے گئے تھے۔

وزیر اعلیٰ سکھو کے لیے مخصوص سموسے مبینہ طور پر پانچ پولیس افسران کے ہاتھوں چٹ کیے گئے۔ اس واقعے کے بعد ہائی لیول انکوائری کے نتیجے میں ریاستی کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں اس معاملے کو “حکومت مخالف کارروائی” قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام اہلکاروں نے اپنے ایجنڈے کے مطابق عمل کیا، جس سے جان بوجھ کر بدعنوانی کے خدشات پیدا ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کے سموسے کھانے کے الزام میں ملوث پانچ پولیس افسران کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن میں ان سے ان کے رویے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

زرائع نے مزید بتایا کہ اب ان افسران سے ان کے حتمی بیانات لیے جا رہے ہیں، اور ایک سینئر افسر کی جانب سے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی سفارش متوقع ہے۔

یاد رہے کہ سموسے گوشت یا سبزی سے بھرے ہوئے آٹے کی تہہ میں تلی ہوئی ایک مشہور ہندوستانی اسنیک ہے جو ملک بھر میں ٹرینوں اور گلیوں کے کنارے پر دستیاب ہوتی ہے۔ یہ حکومتی تقریبات کا بھی ایک اہم حصہ ہوتے ہیں ۔