ملتان پر بھارتی ہواؤں کے اثرات، آلودہ ترین شہر بن گیا

188

ملتان:بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے اثرات ملتان کو بھی آلودہ کرنے لگے، جس کی وجہ سے یہ پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

فضائی آلودگی اور اسموگ کے حوالے سے جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق 700 کے اسکور کے ساتھ ملتان آلودگی میں پاکستان کا سب سے زیادہ متا ثرہ شہر بن چکا ہے، جس کی وجہ بھارت سے چلنے والی آلودہ ہوائیں ہیں، جس کے زیر اثر ملتان میں بھی فضائی آلودگی ریکارڈ سطح پر سامنے آ رہی ہے۔

سرکاری اعد اد و شمار کے مطابق ملتان کے بعد لاہور 467، پشاور 392 اور راولپنڈی 254 اسکور کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد 228 اسکور کے ساتھ فضائی آلودگی کی فہرست میں پانچویں اور ہری پور 193 کے ساتھ چھٹے، 171 کے ساتھ ایبٹ آباد ساتویں نمبر پر ہے۔

83 اسکور کے ساتھ عروس البلاد کراچی فضائی آلودگی میں آٹھویں نمبر پر ہے۔