کوئٹہ : پی ٹی آئی اورپولیس میں جھڑپیں، ڈی ایس پی سمیت 5زخمی

62

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا ہے، واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے،جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔