اسلام آباد ہائیکورٹ‘ عمران خان سے منگل کو ملاقات کرانے کی ہدایت

36

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کے پارٹی لیڈرز کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری، ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دلائل میں فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی، مجھے بتایا گیا کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی۔