چینی سائنس دانوں کا خفیہ خلائی ہتھیار بنانے کا دعویٰ

73

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ’حقیقی ڈیتھ اسٹار‘ بنا لیا ہے جو خلا میں موجود دشمنوں کے سیٹیلائٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈیتھ اسٹار مشہور سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ میں دِکھایا گیا ایک ہتھیار ہے جو ایک سیارے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سائنس فکشن فلموں سے متاثر ہو کر بنایا گیا یہ ہتھیار مائیکرو ویو شعاعوں کی پلسز کو ملا کر ایک طاقتور شعاع بناتا ہے۔ان کے ملنے کے لیے الیکٹرو میگنیٹک پلسز کو ایک ہی ہدف کو ایک سیکنڈ کے 1700 کھرب ویں حصے میں نشانہ بنانا ہوتا ہے۔