کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) سوئی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن لیز کی صورتحال واضح کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کی بنیاد پر حالیہ خبروں میں شائع ہونے والی سوئی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے بارے میں توضیح دینا چاہتی ہے۔کمپنی اس بات پر زور دیتی ہے کہ متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور رہے گی۔ ڈی اینڈ پی ایل پر عملدرآمد کا انحصار سوئی پیٹرولئیم کنسیشن معاہدے پر دستخط اور لیز میں مخصوص شرائط کی تکمیل پر ہے۔ پی پی ایل حالیہ اشاعت کی وجہ سے ممکنہ غلط فہمی کو دور کرنا چاہتی ہے اور حکومت بلوچستان (جی او بی) کے ساتھ مثبت اور اشتراکی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور کمپنی بلوچستان حکومت کے ساتھ فعال رابطے اور ڈیرہ بگٹی، سوئی سمیٹ پورے بلوچستان میں مقامی آبادیوں کی ترقی اور فلاح و بہبودمیں شمولیت جاری رکھنے کے عزم پر بدستور قائم ہے۔مذکورہ بالا کے باوجود، پی پی ایل لیز کی مدت کے دوران تقریباً58.5 ارب روپے بلوچستان حکومت کو لیز ایکسٹینشن بونس اور پروڈکشن بونس کی مد میں ادا کرے گی۔