سرکلر ورکشاپ 23 نومبر کو ہو گی

95

سیالکوٹ (کامرس رپورٹر ) نونومبر کو ہونے والی سرکلر مینو فیکچرنگ(ایکو۔ ڈیزائن) ورکشاپ 23 نومبر کو ہو گی۔ترجمان پاکستان ہوزری مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے مطابق 9 نومبر کو عام تعطیل کے حالیہ اعلان کی وجہ سے ٹیکسٹائل اپیرل سیکٹر میں سرکلر مینوفیکچرنگ (ایکو-ڈیزائن) سے متعلق ورکشاپ کو 23 نومبر کو دوبارہ شیڈول کر دیا گیا ہے اور ورکشاپ کشمیر روڈ سیالکوٹ پر واقع پی ایچ ایم اے کے دفتر میں دوپہر 3تا شام 5 بجے تک ہو گی۔