قیمتی پتھروں اورجیولری کی برآمدات میں اضافہ

73

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک سے قیمتی پتھروں اورجیولری کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 2.11ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 102فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.048ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔ستمبر2024میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 6لاکھ 37ہزارڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 4لاکھ 64ہزارڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 4لاکھ 23ہزارڈالرتھا۔مالی سال 2024میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو8.010 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جیولری کی برآمدات کاحجم 4.22ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.665ملین ڈالرکے مقابلہ میں 154 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جیولری کی برآمدات کاحجم 2.117ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، ستمبرمیں جیولری کی برآمدات کاحجم 1.864ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 6لاکھ 90ہزارڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 2لاکھ 98ہزارڈالرتھا۔مالی سال 2024میں جیولری کی برآمدات کاحجم 13.34ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔