کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے اپنے پریمیم کارڈ ہولڈرز کو فٹنس پیکجز پر نمایاں رعایت پیش کرنے کے لئے کراچی اور اسلام آباد میں عالمی معیار کے فٹنس کلب Trifit جم کے ساتھ خصوصی شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے پریمیم کارڈ ہولڈرز کسی بھی Trifit جم کی شاخ میں پیکجز پر 50 فیصد تک کی رعایت حاصل کر سکیں گے، جس سے انہیں اعلی درجے کی فٹنس سہولیات تک رسائی ملے گی اور 80 ہزار روپیسے زائد کی نمایاں سالانہ بچت ہو گی۔اس منفرد شراکت داری کے ساتھ میزان بینک اپنے پریمیم کارڈ ہولڈرز کے لئے ویلیو ایڈڈ سروسز کی رینج کو بڑھا رہا ہے، جو نہ صرف مالی فوائد فراہم کر رہا ہے بلکہ Trifit کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ایک فعال طرز زندگی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔