جاپانی قونصل جنرل کیجانب سے پاکستان کراٹے ٹیم کے اعزاز میں تقریب

133
جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان ٹیم کے سرپرست اعلیٰ اور جاپانی اعزازی قونصل جنرل ندیم شاہ، مشیر سرمایہ کاری بورڈ فیروز شاہ، ڈاکٹر محمد رمضان اور حمید مہدی کا ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جاپان میں شرکت کرنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان ٹیم کے سرپرست اعلیٰ اورجاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے جاپان میں منعقد ہونے والی ورلڈ کراٹے چمپئن شپ اور ورلڈ کراٹے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والی جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان ٹیم کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کی ۔ سینسی حسین علی چنگیزی کی قیادت میں جاپان جانے والی پاکستان کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں سینسی نصراللہ ہزارہ، معراج حسین، غلام رضا، آیان حیدر اور محمد کمیل رضا کے اعزاز میں جاپانی قونصلیٹ میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز شاہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر جے کے اے پاکستان حمید مہدی اور ڈائریکٹر سلیم کمپلیکس ڈاکٹر محمد رمضان ، ڈائریکٹر جاپان قونصلیٹ اسرار احمد عدیل سمیت دیگر افرادنے شرکت کی۔کھلاڑیوں کی تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کراٹے پلیئر معراج حسین کو سیکنڈ ڈان کا امتحان پاس کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اورورلڈ کراٹے چمپئن شپ اور ورلڈ کراٹے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کراٹے ٹیم کی کارکردگی کو سراہاجبکہ مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھانے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔