سکھر،لیبرکالونی کے فلیٹس کی جعلسازی کا انکشاف

48

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں نوتعمیر شدہ لیبر کالونی کے فلیٹس کی جعلسازوں کی جانب سے جعلی الاٹمنٹ کا انکشاف ہوا ہے، عوامی شکایات کے مطابق جعلسازوں نے سادہ لوح عوام کو سستے داموں سرکاری فلیٹس دلوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے بٹور لئے اور جعلی الاٹمنٹ لیٹر ہاتھوں میں تھمادیے، رقم کی واپسی کے لئے متاثرین در بدر کی ٹھوکریںکھارہے ہیں،متاثرین نے بلاول زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،خورشید شاہ،ناصر شاہ،کمیل شاہ اورارسلان شیخ سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔