سکھر(نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں جے یو آئی کے مقتول رہنما شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں 10 سال بعد گواہوں کے بیانات قلمبند ، ملزمان کی جانب سے دفاع کے مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے اور جرح، فریقین کے وکلا کے دلائل کی سماعت کے بعد 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، مقتول کے صاحبزادے مولانا طارق محمود سومرو نے کہا ہے کہ عدالت سے انصاف کی توقع ہے ۔