سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سول اسپتال کے قریب وین کی مرمت کے دوران آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا نوجوان عرفان ولد رشید شیخ گمس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، گزشتہ روز وین کی مرمت کے دوران وائرنگ سے آگ لگنے کے باعث دو کاریگر عرفان شیخ اور سعید راجپوت جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ، عرفان شیخ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث گمس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔