ٹنڈوآدم(پ ر) تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا کی اپیل پر ملک بھرمیں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا ، قادیانی پاکستان میں اسرائیل کے جاسوس ہیں، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی اپیل پر ملک بھرمیں فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا،جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں جمعیت علما پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹرابوالخیر محمدزبیر،جے یوآئی کے مولاناتاج محمد ناہیوں ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمدطاہرمکی،حافظ عبدالرحمن الحذیفی، جے یوآئی (س) کے مولانا عبدالواحد خان، محافظین ختم نبوت کے سیدبدرالدین شاہ، سید ضیا الدین شاہ،پاسبان ختم نبوت کے حافظ شیراسامہ بن طاہر، شبان ختم نبوت سندھ کے محرم علی راجپوت اورحافظ میراسامہ سموں ودیگرنے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی درندگی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اب اسے بندہوناچاہیے،امریکا اسرائیل کی کھل کرحمایت ہی نہیں سپوٹ بھی کررہاہے اورہمارے مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرابوالخیر محمد زبیر، مولاناتاج محمدناہیوں اورمفتی محمدطاہرمکی نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان میں قادیانی اسرائیلی جاسوسی کا کردارادا کررہے ہیں،شاعرختم نبوت سیدامین گیلانی نے کہاتھا عربستان میں اسرائیل، پاکستان میں مرزائیل، دونوں کومت دیناڈھیل ، ورنہ کریں گے ہمیں ذلیل ، آج مسلمانوں نے ان کو ڈھیل دی اوریہودیوں کے ہاتھوں مسلمان ذلیل ہورہے ہیں۔ علماکرام نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں شروع کے دو چاردن اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے مسلمانوں نے فرض کفایہ ادا کردیا اور اب دوبارہ اسرائیلی مصنوعات سرعام سیل ہورہی ہیں ۔رئیس دارالافتاحمادیہ مفتی طاہرمکی نے ایک تحریری فتوی میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطین سے نکل نہیں جاتاتب تک مسلمان یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں ۔علما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ کھیل تماشابندکرے اقوام متحدہ کاکردار دوغلاہے جس سے واضح ہوتاہے کہ اقوام متحدہ کو کوئی انسانیت سے سروکارنہیں کیا فلسطین وکشمیرمیں مرنے والے معصوم بچے انسانیت کے دائرے میں نہیں آتے اقوام متحدہ یہودیوں کی رکنیت ختم کرے اوریہودیوں کے سرپرست امریکا کی رکنیت ختم کرے۔