گھارو،ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ

76

گھارو (نمائندہ جسارت)ٹاؤن کمیٹی گھارو میں ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشق رسول نے شرکت کی ۔جلسے سے صوبہ سندھ کے رہنماؤں مولانا ناصر محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہ جمعیت علما اسلام کا پہلا مقصد اللہ کی عبادت جمعیت علمائے اسلام کا دوسرا مقصد نبی کریمﷺ کی اطاعت ہے جبکہ تیسرا مقصد ظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوجانا اس سے بغاوت کرنا اگر طاقت رکھتے ہو تو ملکی لیول پر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجاؤ، دریائے سندھ پر ڈیم بنانے اور کینال نکالنے والے ظالم ہوں چاہے عوام کے حقوق کھانے والے ظالم حکمران اسپتالوں میں غریب عوام کی آنے والی دواؤں کے پیسے کھانے والے سب ظالم ہیں مگر ان سب سے بڑا ظلم اسرائیل فلسطین میں کررہا ہے جہاں بچوں بوڑھوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور امت مسلمہ کے لیڈر خاموش بیٹھے ہیں فلسطین پر ہونے والا ظلم ہم سب کے منہ پر طمانچہ ہے فلسطین کی مظلوم عوام آوازیں دے رہے ہیں اور امت مسلمہ خاموش ہے حضرت حسینؓ نے کربلا میں یزید کے ظلم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اپنی اور اپنے بچوں کی قربانی دیکر اسلام کو رہتی دنیا تک زندہ کردیا جمعیت علمااسلام بھی یہ ہی کام کررہی ہے اور یزیدی ٹولے کے سامنے سینہ سپر کیے کھڑی ہے آج میں گھارو کے عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی یزیدی ٹولے سے بغاوت کرکے حسینؓ اور علیؓ کے قافلے میں شامل ہوکر سندھ کو بابل اسلام بنائیں بلکہ وطن عزیز پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں جمعیت علما اسلام کے ساتھ شامل ہوکر فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف بننے والی آواز کا حصہ بن کر عملی کردار ادا کریں ۔تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مولانا سلمان فارسی، مفتی عبدالرحمٰن خان دیگر علماؤںسمیت مولانا شکیل احمد چانڈیو نے بھی خطاب کیا اور نبوت کانفرنس پر روشنی ڈالی۔ تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس میں صوبہ پنجاب سے آئے نصراللہ قاسمی نے خصوصی شرکت کی اور مولانا احمد سومرو، مولانا سائیں اسماعیل قاسمی، مولانا عبدالوہاب کلمتی، مفتی عبدالرحمن، مولانا سلیم عاطف چانڈیو نے بھی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا۔