موسمیاتی تبدیلیاں: سعودی عرب کے تپتے صحرا میں برفباری

114
سعودی عرب میں الجوف کے صحرا میں برف باری سے ہر طرف سفیدی پھیلی ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف نے شدید بارش اور برف باری کے بعد صحرا نے تاریخ میں پہلی بار برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔ عرب میڈیا کے مطابق الجوف میں رواں ہفتے کے آغاز میں بارش اور ژالہ باری نہ صرف برف باری ہونے کی وجہ بنی بلکہ اس نے خطے کی خشک وادیوں اور تپتے صحرا کو ایک نئی زندگی بھی دے دی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے الجوف میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر خطے کے گرد و نواح میں طوفانی بارش کی وارننگ جاری کر دی ہے،جب کہ بارش اور ژالہ باری کے ساتھ تیز ہواوں کا امکان ہے۔ اس خطے میں بہار کے موسم میں بمشکل صرف جنگلی پھول کھلتے تھے لیکن اب آنے والے چند ماہ میں وہاں خوشبودار پودوں اور موسمی پھولوں کی افزائش بھی متوقع ہے۔